Sunday, May 19, 2024

کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ، گولہ باری پر پاکستان کا شدید احتجاج

کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ، گولہ باری پر پاکستان کا شدید احتجاج
September 24, 2017

اسلام آباد (92 نیوز ) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے

پاکستان نے قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔

احتجاجی مراسلے کے مطابق پاکستان کا بھارت سے کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ہماری امن کی پالیسی کو کسی بھی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔