Monday, May 20, 2024

کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب
October 4, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور کنٹرول لائن پر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے سپرد کیا۔