Wednesday, April 24, 2024

کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی، بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی، بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
January 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے معمر خاتون کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ہو گئی۔
سرحد پرمودی سرکار کی دہشتگردی انتہا پر پہنچ گئی۔
بھارتی فوج نے کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں 11 جنوری کوایک بار پھر اپنے جنگی جنون کا مظاہرہ کیا۔
بلا اشتعال فائرنگ سے 65 سالہ معمر خاتون شہید ہوئی۔
پاکستان نے اس جارحیت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔
ادھر بھارتی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں ڈی جی جنوبی ایشیاء اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ ان کے سپرد کیا۔
اس موقع پر پاکستان نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔ بھارتی طرز عمل علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ اور ناقابل برداشت ہے۔ بھارت 2003 کے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کرائے اور سرحد پر قیام امن یقینی بنایا جائے۔
پاکستان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو اپنا کردار ادا کرنے دیا جائے۔
دفتر خارجہ کے مطابق رواں سال کے پہلے 12 روز میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے 70 واقعات ہوئے جن میں ایک شہری شہید جبکہ 5 زخمی ہو ئے۔
گزشتہ سال بھارت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر ایک ہزار970 بار سیز فائر معاہدے کی ورزی کی۔