Saturday, April 20, 2024

کنٹرول روم میں ابتک کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی  : سیکریٹری الیکشن کمیشن

کنٹرول روم میں ابتک کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی  : سیکریٹری الیکشن کمیشن
November 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں قائم  کنٹرول روم میں شکایات وصولی کا سلسلہ جاری ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم میں ابتک کوئی بڑی شکایات موصول نہیں ہوئی معمولی شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن میں قائم کنٹرول ایڈیشنل سیکرٹری فدا محمد کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم  ایڈیشنل سیکرٹری فدا محمد کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے،،ووٹرز شکایات بذریعہ فون،فیکس اور ای میل درج کرا رہے ہیں،،الیکشن کمیشن میں معمولی نوعیت کی 26 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر انتخابی فہرستوں،خشک سیاہی اور بیلٹ پیپرز کی غلط ڈلیوری اور پولنگ کا عمل دیر سے شروع ہونے سے متعقلہ تھیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے بھی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور مانیٹرنگ روم میں جاری عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بار ہھر کنٹروم روم عملے کو ہدایت کی کہ شکایات کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے اور انتخابی عمل پر سخت نظر رکھی جائے۔ الیکشن کمیشن نے دیر سے پولنگ شروع ہونےو الے پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہےالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سید پور میں پولنگ دیر سے شروع ہونے کا ذمہ  دار انتخابی عملہ ہےوہاں پریذائیڈنگ افسران کی غلطی کے باعث بیلٹ پیپرز تبدیل ہوئے۔