Thursday, March 28, 2024

کنویں سے لیک ہونے والے تیل سے آبی حیات کو خطرات لاحق ہوگئے۔

کنویں سے لیک ہونے والے تیل سے آبی حیات کو خطرات لاحق ہوگئے۔
March 8, 2015
ٹھٹھہ(ویب ڈیسک)ضلع بدین اور ضلع ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر غیر ملکی تیل کمپنی کی جانب سے بحرہ عرب میں کھودے جانے والے تیل کے کنویں سے خام تیل کے رسنےکی وجہ سے  بڑی تعداد میں آبی حیات لقمہ اجل بن چکی ہیں  اورساتھ ہی  ماحولیاتی آلودگی علاقہ مکینوں کے لیئے وبال جان بن گئی۔ تیل تلاش کرنے والی برٹش آئل کمپنی کی جانب سے ضلع بدین اور ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں دو سال قبل تیل کی تلاش کے لیئے گہرے سمندر  بحرہ عرب میں چھ کلومیٹر سمندر کے آندر ڈرلننگ کر کے تیل کا کنواں  کھودا گیا تھا،جو کے مسلسل دو سال تک تیل نکالنے کے بعد غیر ملکی کمپنی نے بند کر دیا تاہم اس وقت سمندر میں تیل کی تلاش کے لیئے کھودے گئے تیل کے کنویں سے خام تیل کا رساوشروع ہوگیا ہے۔ جس سے بحرہ عرب میں بڑی تعداد میں آبی حیات لقمہ اُجل بن گئی ہیں ۔ تیل کے رساو سے بحریہ عرب کے کنارے رہنے والے مقامی ماھگیروں کی رھائشی آبادی بھی سخت متاثر ہو رہی ہے۔