Monday, May 13, 2024

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول کا کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول کا کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان
January 12, 2020
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول نے کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا۔ دوران پریس کانفرنس کہا کہ میرے لیے مشکل ہوجاتا ہے کہ وزارت پر بیٹھا رہوں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے نتائج ایم کیو ایم تسلیم نہیں کرتی تھی۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ جمہوری نظام کی حمایت کی ہے، کہ بینظیربھٹو کے دور میں بھی حمایت کی تھی۔ بلاول بھٹو کا میرے اعلان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ زیادتی کی ایک تاریخ ہے، ایم کیو ایم نئے مرحلے سے گزر رہی ہے، حیدر آباد جیسے بڑے شہر میں ایک یونیورسٹی نہیں دے سکے، میرے لیے مشکل ہوجاتا ہے کہ وزارت پر بیٹھا رہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کیلئے ساتھ دیا تھا، میرا اب وزارت میں رہنا بہت سوالات کو جنم دیتا ہے، ہمارے نقاط پر عمل ہورہا ہوتا تو شاید انتظار کرلیتے، کابینہ میں میرا بیٹھنا بے سود ہے، حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔