Sunday, May 12, 2024

کنسٹرکشن سیکٹر آگے بڑھنا شروع ہو گیا ہے ، وزیراعظم

کنسٹرکشن سیکٹر آگے بڑھنا شروع ہو گیا ہے ، وزیراعظم
April 9, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کنسٹرکشن سیکٹر آگے بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔

لاہور میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب ، وزرا اور سینئر بیوروکریسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خصوصی طور پر پنجاب بینک کے صدر ظفر صاحب کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ آج جہاں پہنچے ہیں اس کے پیچھے کافی کام ہوا ہے۔ مدد کرنے پر عدلیہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا خیبرپختونخوا میں ہر گھرانے کے پاس ہیلتھ کارڈ ہے۔ ترقی یافتہ ملکوں میں بھی یہ سہولت نہیں۔ اس سال کے آخر  تک پنجاب نے چیلنج لیا ہے کہ ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔ انہوں نے کہا پچھلے 6 سال  میں کے پی میں غربت کم ہوئی۔ حکومت کی پالیسیز کی وجہ سے انسانی ترقی پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔ پناہ گاہ ایک مزدور کیلئے نعمت بن گئی ہے۔ اتوار کو کوئی بھوکا نہ سوئے سروس شروع کررہا ہوں۔ پاکستان ایک فلاحی ریاست بننے جا رہا ہے۔

وزیراعظم بولے پہلی بار مافیاز کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انشا اللہ جیسے جیسے ہم قانون کی بالادستی قائم کریں گے، معاشرہ آزاد ہو جائے گا۔