Thursday, May 9, 2024

کنساس ، بار میں نامعلوم  شخص کی فائرنگ، چار افراد ہلاک

کنساس ، بار میں نامعلوم  شخص کی فائرنگ، چار افراد ہلاک
October 6, 2019
کنساس ( 92 نیوز) امریکا میں کنساس کی ایک بار میں نامعلوم شخص نے گھس کر گولیاں چلادیں، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ امریکی فضاؤں میں گولیوں کی ترتراہٹ برقرار ہے ، ایک اور ویک اینڈ خون میں رنگا گیا ، فائرنگ کا نیا واقعہ پیش آیا وسط مغربی شہر کنساس میں پیش آیا جہاں ایک نامعلوم جنونی شخص نے مقامی بار میں گھس کر وہاں موجود افراد پر گولیاں برسادیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے ۔ فائرنگ سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکا میں فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں ، رواں سال ایسے 343 واقعات پیش آچکے ہیں جن میں 390 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔