Saturday, May 4, 2024

کندھ کوٹ میں ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے دہشت گرد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

کندھ کوٹ میں ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے دہشت گرد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
May 27, 2015
کندھ کوٹ (92نیوز) پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر ریلوے ٹریک کو اڑانے کےلئے دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب ملہیر کے علاقے حدود تھانہ سی سیکشن میں ریلوے ٹریک کو اڑانے کےلئے دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے دہشت گرد کو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے جبکہ گرفتار دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد امانت اللہ جکھرانی نامی شخص بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے گرفتار دہشت گرد کو مزید تفتیش کےلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کچھ دن قبل بخشاپور میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو اڑانے کےلئے دھماکہ کرنے میں ملوث تھا اور آج ایک بار پھر ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کر رہا تھااور پولیس نے ایک بڑی دہشت گردی کو ناکام بنا دیا ہے جبکہ گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔