Sunday, May 19, 2024

کمیونسٹ پارٹی کے ریٹائرڈ سینئر رہنما کو بدعنوانی کے الزام میں عمر قید کی سزا

کمیونسٹ پارٹی کے ریٹائرڈ سینئر رہنما کو بدعنوانی کے الزام میں عمر قید کی سزا
June 12, 2015
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ریٹائرڈ سینئر رہنما کو بدعنوانی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چین میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ژاو یونگ کانگ اب تک سزا پانے والے کمیونسٹ پارٹی کے سب سے سینئر رہنما ہیں، وہ کئی عہدوں پر فائز رہے، جن میں ملک کے سکیورٹی چیف کا عہدہ بھی شامل ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ژاو یونگ پر پانچ انتہائی خفیہ دستاویزات کو غیر متعلقہ شخص کو دینے کا الزام تھا اس کے علاوہ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور دوکروڑ ڈالر سے زائد رشوت لینے کا جرم بھی ثابت ہوگیا۔ ژاو یونگ کانگ نے عدالت میں اعتراف جرم کیا اور کہا کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کریں گے۔