Thursday, April 25, 2024

کمشنرکراچی دودھ فروشوں کےسامنے بھی بےبس

کمشنرکراچی دودھ فروشوں کےسامنے بھی بےبس
July 14, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کمشنرکراچی دودھ فروشوں کےسامنے بھی بےبس ، شہر بھر میں دودھ فروش آج بھی من مانی قیمتوں پر ہی دودھ اوردہی فروخت  کی جارہی ہے،شہری مجبوری مہنگے داموں  دودھ اور  دہی خریدنے پر مجبور ہیں۔

کمشنر کراچی افتخارشلوانی اپنے مقررہ کردہ نرخ پر دودھ فروخت کروانےمیں ناکام رہے ، دودھ فروشوں شہر بھرمیں  آج بھی اپنے نرخ پر دودھ اور دہی فروخت کررہےہیں۔

کمشنر کے مقررکردہ نرخ 94روپے لیٹر ہے،جبکہ 120روپے لیٹرفروخت ہورہاہے ، دہی 160روپے کلو سے بڑھ کر 180روپے کلو کردی ہے ، شہری کہتےہیں معلوم نہیں انتظامیہ کیوں  بے بس ہے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ  مزید 15روپے لیٹر اضافہ  کرنےکا اعلان بھی کررکھاہے ، شہری کہتے کمشنر کراچی دفترسے نکلیں اور شہرمیں آکر اپنی رٹ بحال کروائیں۔

کراچی  والوں نےمطالبہ کیاہےکہ سیاسی جماعتیں بھی  اس ظلم کےخلاف آواز اٹھائیں۔