Thursday, April 18, 2024

  کمشنر کراچی نے ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی اسمگلنگ روکنےکیلئے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ لکھ دیا

   کمشنر کراچی نے ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی اسمگلنگ روکنےکیلئے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ لکھ دیا
June 21, 2015
کراچی(92نیوز)کمشنرکراچی نےایرانی پیٹرول اورڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنانےکیلئےڈپٹی کمشنرزاورسیکورٹی اداروں کومراسلہ لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی شعیب احمدصدیقی نےڈی جی رینجرزسندھ کےانکشاف پرایرانی پیٹرول اورڈیزل کی اسمگلنگ کانوٹس لیتےہوئےڈپٹی کمشنرزوسیکورٹی اداروں کومراسلہ لکھ دیا۔ کمشنرکراچی کےمراسلہ میں کہاگیاہےکہ ایرانی پیٹرول اورڈیزل کی غیرقانونی اسمگلنگ کامعاملہ ڈی جی رینجرزنےاجاگرکیا۔ غیرقانونی دھندوں کی روک تھام کیلئےرینجرز،پولیس اورکسٹم شہری حکومت کی مددکرے۔ کمشنرکراچی شعیب صدیقی کاکہناہےکہ شہرکےداخلی وخارجی راستوں کی چیکنگ مزیدموثربنائی جائے۔