Wednesday, April 24, 2024

کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالی ملزمہ ثمینہ بھی گرفتار

کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالی ملزمہ ثمینہ بھی گرفتار
December 7, 2020

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ صدف تشدد کیس کی ملزمہ ثمینہ بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ ثمینہ کو ایڈن ویلی میں گھر سے حراست میں لیا گیا،گرفتار ملزمہ ثمینہ کے خاوند رانا منیر کو ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔

ملزمان کی جانب سے ہمسائیوں کی دس سالہ ملازمہ کو  گلی میں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی پر تھپڑوں سے تشدد کرتے اور گلی میں گھسیٹتے دیکھا  گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم  رانا منیر کو گرفتار کیا تھا جسے گزشتہ روز عدالت نے ضمانت پر رہاکر دیا تھا ۔