Thursday, May 9, 2024

کمسن قومی جمناسٹک پلیئر جاسم محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا

کمسن قومی جمناسٹک پلیئر جاسم محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا
October 9, 2021 ویب ڈیسک

ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) پاکستان کے کم عمر جمناسٹک پلیئر جاسم محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

پاکستان کے کم عمر جمناسٹک پلیئر جاسم محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے آٹھ سالہ جاسم نے تیس سیکنڈزمیں ستائیس کپ اپس کرکےنیا ریکارڈ قائم کیا۔ جاسم عالمی ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کا شاگرد ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کا ننھا کھلاڑی 8 سالہ جاسم بھی اپنے استاد عرفان محسود کے نقش قدم پر چل پڑا۔ جاسم محسود نے 30 سیکنڈز میں 22 کپ اپس کا چیلنج گینیز ورلڈ ریکارڈ 27 کپ اپس کرکے توڑ دیا۔

جاسم محسود 43 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کا شاگرد ہے۔ اس سے قبل عرفان محسود کے پانچ شاگرد گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرواچکے ہیں۔ عرفان محسود کلب کے مجموعی گینیز ورلڈ ریکارڈز کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔