Sunday, May 19, 2024

کمسن بچیوں کے مجرموں کو چوراہوں میں لٹکاناچاہئے ، علی محمد خان

کمسن بچیوں کے مجرموں کو چوراہوں میں لٹکاناچاہئے ، علی محمد خان
May 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر علی محمد خان زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی فرشتہ کے گھر پہنچے  ، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزموں کو چوراہوں میں پھانسی دینی چاہئے۔ علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زینب کے کیس میں بھی کہاتھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ جب تک کسی کا قاتل نہیں ملتا تب تک ذمہ دار حکومت ہوتی ہے ۔ علی محمد خان نے کہا کہ ماضی میں زینب ، ننھی عاصمہ کے قاتل کیفر کردار تک پہنچے مگر اس کے باوجود درندگی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے ،  میں سمجھتا ہوں کہ کمسن بچیوں  سے زیادتی کرنیوالوں کو شریعت کے مطابق  چوکوں ، چوراہوں میں پھانسی دیکر عبرت کا نشان بنانا چاہئے ۔