Friday, April 26, 2024

کمسن احسن کی ہلاکت ، گرفتار اہلکاروں نے پولیس فائرنگ سے بچے کی موت کا پول کھول دیا

کمسن احسن کی ہلاکت ، گرفتار اہلکاروں نے پولیس فائرنگ سے بچے کی موت کا پول کھول دیا
April 19, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سچل کے علاقے میں کمسن احسن کی ہلاکت کی کڑیاں ملنے لگیں۔ پولیس اہلکاروں نے تحقیقاتی کمیٹی کو بتایا کہ کوئی مقابلہ ہوا ہی نہیں تھا۔ دو اہلکاروں کا جھگڑا ہوا ، ایک نے فائرنگ کی۔

 پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ احسن پولیس مقابلے کی زد میں نہیں آیا بلکہ پولیس کا کسی ملزم سےسامنا بھی نہیں  ہوا۔

یہ بھی بتایا کہ پولیس کی ٹیم اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھی۔ کسی بات پر عبدالصمد اور امجد علی  نامی پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوگئی۔ تلخ کلامی کے بعد عبدالصمد نے چھوٹے ہتھیار سے فائرنگ کی۔

 تحقیقاتی کمیٹی نے چاروں اہلکار خالد اقبال، امجد علی، عبدالصمد اور پیرو خان کے بیاں ریکارڈ کرلئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی جلد ہی رپورٹ اعلی افسران کو  پیش کرئے گی۔