Saturday, April 27, 2024

کمزور حکومت کا شور صرف میڈیا کی حد تک ہے ، جہانگیر ترین

کمزور حکومت کا شور صرف میڈیا کی حد تک ہے ، جہانگیر ترین
January 23, 2020
 ساہیوال (92 نیوز) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کمزور حکومت کا شور صرف میڈیا کی حد تک ہے۔ شام کو چینلوں پر بیٹھ کر حکومت جانے کی باتیں ہوتی ہیں۔ جہانگیر ترین نے ساہیوال میں اصلاح کھالہ جات پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی اتحادیوں کے ساتھ بات طے ہو گئی، اگلے ہفتے کابینہ میں واپس آجائیں گے۔ اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ بھی بولے نواز شریف ملک میں واپس نہیں آئیں گے، بلدیاتی الیکشن 2020 میں ہی ہونگے۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ملک میں مہنگائی پچھلی حکومت کی وجہ سے ہوئی۔ پچھلی حکومت نے مصنوعی طور پر ڈالر، گیس اور بجلی کے ریٹوں کو روکے رکھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت مستحکم ہے۔ ہمیں اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا وطن عزیز میں پانی کی کمی کے پیش نظر ایک ایک قطرہ بچانا از حد ضروری ہے۔ زرعی خوشحالی اور کاشتکاروں کی آمدن میں اضافے سے ہی ملک کی معیشت مستحکم ہو گی۔