Thursday, April 25, 2024

کمزور تفتیش !!! انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی کانجو سمیت 5ملزموں کو بری کر دیا

کمزور تفتیش !!! انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی کانجو سمیت 5ملزموں کو بری کر دیا
October 28, 2015
لاہور (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت پانچ ملزموں کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تیرہ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کسی گواہ نے تسلیم نہیں کیا کہ اس نے مصطفی کانجو کو فائرنگ کرتے دیکھا۔ فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا کہ گواہوں کو ان کے نیوز چینلز پر نشر ہونے والے بیان بھی دکھائے گئے جبکہ نیوز چینلز اور عدالت میں متضاد بیانات پر سخت جرح کے باوجود گواہ اپنے عدالتی بیان پر قائم رہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلے یہ بھی قرار دیا کہ پراسیکیوشن کیس ثابت نہیں کرسکی اس لئے ملزموں کو بری کیا جاتا ہے۔