Saturday, April 20, 2024

کمزور بینائی میں لہسن کا استعمال موثر ہے: طبی ماہرین

کمزور بینائی میں لہسن کا استعمال موثر ہے: طبی ماہرین
March 2, 2017

لندن (ویب ڈیسک) حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ کولیسٹرول بڑھنے سے جہاں جسم کے دوسرے حصوں کو نقصان پہنچتا ہے وہیں  بینائی بھی متاثر ہوتی ہے۔ ہارورڈ میڈیکل سکول سے وابستہ محققین کا کہنا ہے کہ جسم میں کولیسٹرول کم رکھنے سے بڑھتی عمر کے باعث جنم لینے والی بینائی کی کمزوری کو ٹھیک کرنا ممکن ہے۔

محققین کے مطابق کولیسٹرول بڑھنے سے آنکھ کی پتلی میں چربی جمع ہو جاتی ہے جس سے بینائی کمزور یا پھر جا بھی سکتی ہے۔ تحقیق میں ایسے رضاکاروں کو شامل کیا گیا جن کی بینائی کمزور تھی۔ انہیں جب کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے والی دوا دی گئی تو اکثر رضاکاروں کی آنکھوں کے نیچے چربی کم ہوئی جس سے ان کی نظر میں بہتری دیکھی گئی۔

ان تحقیقی نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے محققین کا کہنا ہے کہ لہسن قدرتی دوا ہے جس کی مدد سے کولیسٹرول کم کرنا ممکن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دن میں آدھی توڑی لہسن کھانے سے کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے۔