Friday, May 10, 2024

کمراٹ میں برفباری، وادی کا حسن نکھرنے پر سیاحوں کا رخ

کمراٹ میں برفباری، وادی کا حسن نکھرنے پر سیاحوں کا رخ
December 27, 2019
کمراٹ (92 نیوز) دیر بالا کی حسین وادی کمراٹ میں برفباری ہوئی تو وادی کا حسن مزید نکھر گیا، برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے سیاحوں نے وادی کا رخ کیا۔ [caption id="attachment_258804" align="alignnone" width="908"]کمراٹ، برفباری، وادی، حسن نکھرنے، سیاحوں کا رخ، 92 نیوز کمراٹ میں برفباری، وادی کا حسن نکھرنے پر سیاحوں کا رخ[/caption] گھنے جنگلات، دریا اور آبشاروں کے لئے مشہور دیر بالا کی حسین وادی وادی کمراٹ میں برفباری ہوئی تو وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے۔ وادی میں آسمان سے گرتے برف کے گولے دیکھ کر سیاحوں کے دل بھی مچل گئے۔ من چھلوں نے برف پر لش پش گاڑیاں بھی دوڑا دیں۔ سیاح وادی کے حسن میں ایسے کھو گئے کہ انہیں شدید سردی کا بھی احساس نہیں رہا اور برف سے ڈھکی زمین پر دریا کے کنارے باربی کیو کا اہتمام کر لیا۔ رات ہوئی تو منظر مزید سہانا ہو گیا، سیاح ٹینٹ ویلج میں جہاں باربی کیو سے لطف اندوز ہوئے وہاں خوب موج مستی بھی کی، داؤد وردک 92 نیوز کمراٹ اپر دیر۔