Friday, April 26, 2024

کمراٹ میں برف باری کا سلسلہ تھما تو سیاحوں نے وادی کا رخ کر لیا

کمراٹ میں برف باری کا سلسلہ تھما تو سیاحوں نے وادی کا رخ کر لیا
December 1, 2019
دیربالا (92 نیوز) دیربالا کی وادی کمراٹ میں برف باری کا سلسلہ تھما تو ملک بھر سے سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا۔ سیاح ٹھنڈے موسم اور کئی انچ برف پر ہلا گلا کرکے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دیر بالا کی وادی کمراٹ دنیا کے کسی بھی خوبصورت سیاحتی مقام سے کم نہیں۔ برف باری سے تو اس وادی کا حسن مزید نکھرجاتا ہے۔ گزشتہ چند روز کی برف باری کے بعد نہ صرف پہاڑوں بلکہ وادی کے میدانی علاقے نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ کئی انچ برف اور شدید سرد موسم کا مزہ لینے ملک کے دیگر شہروں سے سیاحوں نے کمراٹ کا رخ کرلیا ہے۔ سیاح دن بھر برف پر ہلا گلا کرتے ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ رات کے وقت سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے آگ کے گرد جمع ہو کر خوب انجوائے کرتے ہیں۔