Friday, May 3, 2024

کمانے والے افرادکی تعدادکم ہورہی ہے،اقوم متحدہ کی رپورٹ

کمانے والے افرادکی تعدادکم ہورہی ہے،اقوم متحدہ کی رپورٹ
November 28, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ برس سے  دنیا میں کام کرنے والوں کی تعداد کم ہونا شروع ہوجائے گی،  یہی نہیں بچے کھچِے لوگوں میں بھی بڑی تعداد عمر رسیدہ افراد کی ہوگی جس سے ترقی کی رفتاربری طرح متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق  تیزی سے ترقی کرتی دنیا کی آبادی بھی تیزی سے بڑھ رہی ہےلیکن  ماہرین کہتے ہیں کہ ترقی کی اس رفتار کوبڑا دھچکا لگنےوالا ہے، کیونکہ کمانے والے افراد کم ہوتے جارہے ہیں، حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں تمام حقائق کودلچسپ تصویروں کے ذریعے  واضح کیا گیا ہے ان تصاویر کی ہر ڈرائینگ ایک کروڑافراد کی نمائندہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق انیس سو پچاس میں اس زمین پر دو ارب  پچاس کروڑافراد تھے،جن کی بڑی تعداد ورکنگ ایج سے تعلق رکھتی تھی جو بچوں اور بوڑھے افراد کو سپورٹ کرتے تھے۔ انیس سوپچاس کی تمام لڑکیاں اور خواتین گھریلو کاموں میں مشغول رہتی تھیں۔ ایک خاندان میں  زیادہ تر پانچ بچے ہوتے تھے۔ جبکہ آج زمین پر سات ارب سے زائدافراد ہیں،لیکن بچوں کی شرح پیدائش کم ہوتی جارہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوہزار پچاس  تک اس زمین پردس ارب افراد بس رہے ہوں گے، لیکن صرف تیرہ فیصد افراد اعلیٰ آمدنی والے ممالک میں شامل ہونگے، ان کمانے والے افراد میں بھی زیادہ تعداد بڑی عمر کے افراد کی ہوگی جو خطرے کی گھنٹی ہے۔