Thursday, May 2, 2024

کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کی آرمی چیف سے ملاقات، افغان سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کی آرمی چیف سے ملاقات، افغان سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 22, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور افغان سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمانڈر بحرینی نیول فورس نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔