Friday, April 19, 2024

کمانڈر بحرینی نیشنل گارڈز کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

کمانڈر بحرینی نیشنل گارڈز کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات
March 22, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) کمانڈر بحرینی نیشنل گارڈز جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

بحرینی نیشنل گارڈز کے کمانڈر، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات میں عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال، دوطرفہ اُمور اور دفاعی تعاون مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی مسلح افواج نے لازوال قربانیاں دیں۔