Sunday, September 8, 2024

کمال کی پارٹی کے نام سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کس کی ہے : چانڈیو

کمال کی پارٹی کے نام سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کس کی ہے : چانڈیو
March 24, 2016
عمرکوٹ(92نیوز)مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی پارٹی کے نام سے ہی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پارٹی اصل میں کس کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ کے سندھ  ہاؤس پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے اور مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کے خواب چکناچور ہوجائیں گے جوکسی اور کی چھتری کے نیچےاورگاڑی میں بیٹھ کر آتے ہیں وہ عوام کی کیا خدمت کرینگے۔ آصف زرداری کا شمارپارٹی قائدین میں ہوتا ہےکسی کو اچھا لگے یا نہ لگے ان کاکہنا تھا کہ مشرف کے معاملے پر منافقت کی جارہی ہے حکومت عدالت کے کندھے پر بندوق نہ چلائے، ای سی ایل سے نام نکالنا حکومت کا کام ہے۔