Friday, May 10, 2024

کمال احمد رضوی کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

کمال احمد رضوی کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے
December 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  معروف اداکار اور ڈرامہ نگار کمال احمد رضوی کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے ۔ اداکار ننھا کے ساتھ ڈرامہ سیریل الف نون سے شہرت پانے والے معروف اداکار کمال احمد رضوی نے فن اداکاری کے ساتھ  ڈرامہ نگاری اور ہدایت کاری میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ [caption id="attachment_257121" align="alignnone" width="585"] کمال احمد رضوی کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے ‏[/caption] یکم مئی 1930 کو  بھارت میں پیدا ہونے والے کمال احمد رضوی 1951 میں پاکستان منتقل ہوئے اور 1958میں ضیا محی الدین کے ساتھ تھیٹرسے کرئیر کا آغاز کیا ۔ سال 1965 میں پیش کئے گئے پروگرام الف نون سے ایسی شہرت پائی کہ چاہنے والے آج بھی الن اور ننھا کی جوڑی کو یاد کرتے ہیں ۔ کمال احمد رضوی نے اپنی اداکاری سے جہاں مسکراہٹیں بکھیری وہیں عوامی مسائل کو نہایت شگفتہ طنز و مزاح کے انداز میں اجاگر کیا ۔ بہترین خدمات کے اعزاز انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا  ، 17دسمبر 2015 کودل کا دورہ پڑنے سے ادب و مزاح نگاری کا یہ باب ہمیشہ کے لئے بند ہو  گیا۔