Sunday, September 8, 2024

کمارسنگا کارا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

کمارسنگا کارا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
August 23, 2015
کولمبو(92نیوز)سری لنکا کے  مایہ   ناز بلے باز کمار سنگاکارا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے کیرئیر کی آخری اننگز میں اٹھارہ رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے بلے باز کو ساتھی کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں رخصت کیا۔ تفصیلات کےمطابق ایک سو چونتیس ٹیسٹ، چار سو چار ون ڈے انٹرنیشنل اور چھپن ٹی ٹوینٹی میچوں میں بیٹنگ کے جوہر دکھانے والے سنگا کارا سینتیس سال دس  مہینے کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔ بھارت کے خلاف جاری تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز سنگا کارا کے کیرئیر کی آخری اننگز ثابت ہوئی۔انہوں نے  کیرئیر کا اختتام کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پانچویں کھلاڑی کے طور پر کیا۔ سنگا کارا نے ٹیسٹ کیرئیر میں ستاون اعشاریہ چالیس کی اوسط سے  بارہ ہزار چار سو رنز بنائے  جن میں اڑتیس سنچریاں بھی شامل ہیں۔ سنگا کارا  نے ،ٹی ٹوینٹی  کو اپریل دو ہزار چودہ اور ون ڈے کو اسی سال اٹھارہ مارچ کو خیر  باد  کیا  تھا۔