Friday, April 19, 2024

کمار دھرما سینا نے اوور تھرو پر چھ رنز دینے کے فیصلے پر غلطی کا اعتراف کر لیا

کمار دھرما سینا نے اوور تھرو پر چھ رنز دینے کے فیصلے پر غلطی کا اعتراف کر لیا
July 21, 2019
لندن (92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نے اوور تھرو پر چھ رنز دینے کے فیصلے پر غلطی کا اعتراف کر لیا۔ کمار دھرما سینا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گراؤنڈ میں ٹی وی ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی لیکن میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ فیصلہ دینے میں مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔سری لنکن امپائر نے کہا میں نے لیگ میچ ریفری سے فیصلہ دینے سے پہلے پوچھا لیکن سب کو یقین تھا کہ دو رنز مکمل ہو گئے ہیں۔ سری لنکن امپائر کے فیصلے پر سابق آسٹریلین امپائر سائمن ٹاؤفل نے بھی سری لنکن امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھ کی بجائے پانچ رنز دینے چاہئیں تھے۔ کمار دھرما سینا کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے اوپنر جیسن روئے اور مارس ارسمس کو فائنل میں راس ٹیلر کو غلط آؤٹ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔