Friday, May 10, 2024

منشیات کی روک تھام کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈز کی خدمات سرفہرست ہیں، شیخ رشید

منشیات کی روک تھام کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈز کی خدمات سرفہرست ہیں، شیخ رشید
April 10, 2021

کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کا کردار انتہائی نمایاں ہے۔ منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کی خدمات سرفہرست ہیں۔ کوسٹ گارڈز کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر کراچی کورنگی میں چالیسویں پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید مہمان خصوصی تھے۔

پریڈ کی قیادت پریڈ کمانڈر میجر عامر حیات خان نے کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں 233 ریکروٹس نے حصہ لیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ کا کردار انتہائی نمایاں ہے منشیات کی روک تھام کے لیئے پاکستان کوسٹ گارڈ کی خدمات سرفہرست ہیں۔

گذشتہ سال 3.8 بلین پاکستانی روپے کی منشیات برآمد کی گئی ہم سب نے ملکر ملک سے منشیات اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔