Thursday, April 25, 2024

کم قیمت کا ڈوئل کیمرہ سمارٹ فون لانچ کر دیا گیا

کم قیمت کا ڈوئل کیمرہ سمارٹ فون لانچ کر دیا گیا
January 17, 2017
لاہور(ویب ڈیسک)چینی کمپنی زی ٹی ای نے اپنا نیا سمارٹ فون ہاک آئی پیش کیا ہے جس کے لیے وہ کراﺅڈ سورس سائٹ پر فنڈز جمع کررہی ہے۔ 20 ہزار روپے کے لگ بھگ قیمت میں یہ کافی بہترین ڈیوائس لگتی ہے، کم از کم اس کے فیچرز سے تو یہی احساس ہوتا ہے۔ اسنیپ ڈراگون 625 پراسیسر، تھری جی بی ریم، 32 جی بی سٹوریج جس میں میموری کارڈ سے اضافہ ہوتا ہے جبکہ 5.5 انچ کی 1080p اسکرین جیسے فیچرز اس کا حصہ ہیں۔ مگر اس کی خاص بات بیک پر دو کیمروں کی موجودگی ہے جن میں ایک 12 میگا پکسل جبکہ دوسرا 13 میگا پکسل سنسر دیا گیا ہے جو کہ آئی فون سیون پلس جیسی تصاویر لینے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں فنگر پرنٹ ریڈر، این ایف سی اور آٹھ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی ہے۔