Saturday, April 27, 2024

کم عمر بچوں کیلئے محفوظ ترین ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی

کم عمر بچوں کیلئے محفوظ ترین ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی
February 27, 2017
لاہور(ویب ڈیسک) لیگو نے 13 سال سے کم عمر بچوں کیلئے محفوظ سوشل  ایپلی کیشن متعارف کروادی۔’لیگو لائف‘ نامی یہ ایپلی کیشن بنیادی طور پر بچوں کیلئے استعمال میں آسان ہے ۔مذکورہ ایپلی کیشن بچوں کو اپنی تخلیقات کی تصاویر پوسٹ کرنے اور دوسروں کی پوسٹ پر کمنٹ کیلئے بنائی گئی ہے لیکن اس کیلئے بھی پابندیاں ہیں لیگو لائف میں ٹیکسٹ کمنٹ نہیں لکھ سکتے لیکن ایپلی کیشن میں موجود پہلے سے لکھے گئے کمنٹس ، لیگو سٹیکرز اور ایموجیز کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ایپلی کیشن بچوں کیلئے ہے اس لئے سائن اپ کیلئے والدین کی معلومات درکار ہوں گی لیکن بڑے بھی اس نیٹ ورک کو جوائن کر سکتے ہیں۔اس میں کوئی ٹریکنگ موجود نہیں ہے نہ ہی اس کیلئے کوئی ذاتی معلومات درکار ہے ۔ لیگو لائف میں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف لیگو گیمز بھی دئیے گئے ہیں