Sunday, May 19, 2024

کم روشنی میں یا آنکھوں کے نزدیک مطالعے سے بینائی متاثر ہوتی ہے:تحقیق

کم روشنی میں یا آنکھوں کے نزدیک مطالعے سے بینائی متاثر ہوتی ہے:تحقیق
February 25, 2017

میونخ (ویب ڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کم روشنی میں مطالعے سے آنکھوں کی پُتلیاں پھیل جاتی ہیں اور بیچاری آنکھوں کو سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔ اس مشقت کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آنکھوں کی تھکاوٹ درد کا احساس پیدا کرتی ہے۔ جرمن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مدھم روشنی میں مطالعے سے آنکھوں میں درد ضرور ہوتا ہے لیکن اس کا آنکھ کی بینائی پر اثر نہیں پڑتا۔

رات کی نیند کے بعد آنکھیں دوبارہ نارمل حالت میں آ جاتی ہیں تاہم اگر اس عمل کو عادت بنانے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس طرح آنکھوں کی صحت پر اثر ضرور پڑتا ہے خاص طور پر بچوں کی آنکھوں پر۔ طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اسی طرح نزدیک سے پڑھنے یا کام کرنے سے آنکھوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے اور دور کی نظر خراب ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

آنکھوں کی بینائی پر بچپن میں اختیار کیے جانے والے رویے کا بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ اگر بچہ شروع ہی میں نزدیک کے کام جیسے کہ کتاب پڑھنا، موبائل اور ٹیبلیٹ کا استعمال شروع کر دے گا تو اس کی دور کی نظر کمزور ہونے کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔