Friday, April 26, 2024

کم جہیز لانے پر 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا

کم جہیز لانے پر 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا
August 30, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کم جہیز لانے پر 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد مقتولہ کا شوہر کاشف اور ساس فرار ہو گئے۔ مقتولہ کے بھائی اعظم نے دعوی کیا کہ نادیہ کو ساس اور اس کے شوہر نے مل کر قتل کیا ۔ لڑکی کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ کم جہیز لانے پر نادیہ پر پہلے بھی تشدد کیا گیا۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ تفتیشی آفسر نے کہا کہ نادیہ کے قتل کی ایف آئی آر مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کر دی گئی۔ نادیہ کے شوہر اور ساس کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔