Thursday, March 28, 2024

کم جونگ اُن سب کچھ کھونے کا خطرہ مول لے رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

کم جونگ اُن سب کچھ کھونے کا خطرہ مول لے رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
December 9, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن  سب کچھ کھونے کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کم جونگ اُن بہت ہوشیار ہے اور اگر وہ مخالفانہ انداز میں کام کرتا ہے تو اس کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے۔ انھوں نے میرے ساتھ سنگاپور میں جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ امریکی صدر نے کہا کہ  کم جونگ اُن امریکی صدر کے ساتھ اپنے خاص تعلقات کو ختم کرنا یا امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیں گے۔ امریکی صدر کی ٹویٹ سے پہلے شمالی کوریا کی جانب سے نہایت اہم ٹیسٹ کیے جانے کا اعلان ہوا تھا۔