Friday, May 17, 2024

کم جونگ اُن نے امریکا کو اپنا سب سے بڑا دشمن قرار دیدیا

کم جونگ اُن نے امریکا کو اپنا سب سے بڑا دشمن قرار دیدیا
January 9, 2021

سیول (92 نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے امریکا کو اپنا سب سے بڑا دشمن قرار دے دیا۔

پارٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کورین رہنماء کا کہنا تھا کہ امریکا کا صدر کوئی بھی ہو شمالی کوریا سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آتی۔

اس موقع پر کم جونگ اُن نے پارٹی رہنماؤں کو سامراجی نظام کے مخالفین کیساتھ تعلقات بہتر بنانے اور جوہری صلاحیت میں اضافے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

امریکا کی جانب سے شمالی کورین رہنماء کے بیان پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔