Wednesday, April 24, 2024

کم جونگ اُن جوہری پروگرام ترک کر دیں تو یہ اُن کیلئے بہتر ہو گا، ٹرمپ

کم جونگ اُن جوہری پروگرام ترک کر دیں تو یہ اُن کیلئے بہتر ہو گا، ٹرمپ
May 18, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کم جونگ اُن جوہری پروگرام ترک کر دیں تو یہ اُن کیلئے بہتر ہو گا۔ بصورت شمالی کوریا کو لیبیا ماڈل کی طرز پر تباہ کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا شمالی کوریا کی دھمکیوں کے باوجود کم جونگ اُن سے ملاقات کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ نیوکلیئر پروگرام ترک کرنے کے بعد بھی کم جونگ ان برسراقتدار رہیں گے تاہم مذاکرات ناکام ہوئے تو  شمالی کوریا کو لیبیا کی طرح تباہ کر دیں گے ۔ پیونگ یانگ  نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں  پر برہمی کا اظٖہار کرتے ہوئے ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔  معاملہ اُس وقت مزید بگڑ گیا جب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے لیبیا ماڈل کی طرز پر جوہری پروگرام بند کرنے کی بات کی ۔