Friday, May 3, 2024

کم جانگ اُن سے 12 جون کو سنگاپور میں ملوں گا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کم جانگ اُن سے 12 جون کو سنگاپور میں ملوں گا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
May 11, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ  شمالی کورین سربراہ کم جانگ اُن سے بارہ جون کو سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا وہ اور کم جانگ اُن اس ملاقات کو دنیا میں امن کے حصول کیلئے خاص موقع بنانے کی کوشش کریں گے۔ یہ امریکی اور شمالی کورین سربراہان کے درمیان پہلی ملاقات ہو گی۔ ٹرمپ نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب ایک روز قبل شمالی کوریا نے تین امریکی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے کہا تین امریکیوں کی رہائی سے ملاقات کیلئے فضا بہتر ہو گئی ہے۔