Sunday, May 5, 2024

کم جانگ اُن جنوبی کوریا سے امریکی فوج کے انخلا کی پیشگی شرط سے دستبردار

کم جانگ اُن جنوبی کوریا سے امریکی فوج کے انخلا کی پیشگی شرط  سے دستبردار
April 20, 2018
پیانگ یانگ (92 نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے قبل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ۔ کم جانگ اُن  جنوبی کوریا سے امریکی فوج کے انخلا کی پیشگی شرط  سے دستبردار ہو گئے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے کہا شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن جوہری پروگرام ترک کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے  جنوبی کوریا سے  امریکی فوج کے انخلا کی شرط واپس لے لی ورنہ امریکا کبھی بھی مذاکرات کیلئے تیار نہ ہوتا۔ اس اعلان کے بعد صدر ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان مئی یا جون میں ہونے والی متوقع ملاقات کا امکان بڑھ گیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا  تھا کہ اگر بات چیت سود مند ثابت نہ ہوئی تو میٹنگ کے دوران ہی اٹھ کر چلے جائیں گے۔ جنوبی کوریا میں اس وقت میں اٹھائیس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔