Monday, September 16, 2024

کم بینائی والے افراد کیلئے فیس بک تصاویر پڑھنے والے نظام پر کام شروع

کم بینائی والے افراد کیلئے فیس بک تصاویر پڑھنے والے نظام پر کام شروع
April 6, 2016
لندن (ویب ڈیسک) فیس بک ایک ایسا نظام بنانے کیلئے کوشاں ہے جس کی بدولت کم بینائی رکھنے والے افراد یہ جان سکیں گے کہ ان کے سامنے والی چیز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک ایک ایسی سوشل ویب سائٹ ہے جہاں پر زیادہ تر تصویریں شیئر کی جاتی ہیں مگر اس سے صرف اچھی بینائی والے افراد ہی فائدہ اٹھا رہے تھے۔ مگر اب فیس بک ایک ایسا نظام متعارف کرا رہا ہے جو تصاویر کو پڑھ سکتا ہے اور کم بینائی والے افراد کو بتائے گا کہ انکے سامنے کیا چیز موجود ہے۔ نیا نظام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس نظام کو بنانے والے فیس بک کے انجینئر میٹ کنگ خود بھی نابینا ہیں۔ انھوں نے ریٹینائٹس پِگمنٹوسا کی وجہ سے اپنی بینائی گنوا دی تھی۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ ان کا نیا سافٹ ویئرمستقبل میں 80 عام چیزوں کو پہچان سکے گا۔ ایک اندازے کے مطابق ہر روز ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک سمیت دیگر سماجی نیٹ ورکس پر ایک ارب 80 کروڑ تصاویر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔