Friday, May 3, 2024

کم آمدن والے طبقے کو ذاتی چھت کی فراہمی ترجیح ہے ، وزیر اعظم

کم آمدن والے طبقے کو ذاتی چھت کی فراہمی ترجیح ہے ، وزیر اعظم
December 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کم آمدن والے طبقے کو ذاتی چھت کی فراہمی  حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،  تعمیرات کے شعبہ میں ترقی سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تعمیرات کے شعبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں چیئرمین نیا پاکستانہاؤسنگ اتھارٹی ، صوبائی چیف سیکرٹریز و دیگر نے شرکت کی  ۔ اجلا میں تعمیرات کے شعبہ کے فروغ پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں گھروں کی تعمیر خصوصاً کم آمدنی والے افراد کو ذاتی چھت کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں ہے، تعمیرات کے شعبہ میں ترقی  سے ملکی معیشت مضبوط ہ گی ۔