Saturday, April 20, 2024

کلین سویپ کا خدشہ‘ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کیلئے آدھی ٹیم تبدیل کر دی

کلین سویپ کا خدشہ‘ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کیلئے آدھی ٹیم تبدیل کر دی
November 22, 2016

سڈنی (ویب ڈیسک) بحران سے دوچار آسٹریلین ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اپنے سکواڈ میں چھ تبدیلیاں کر دی ہیں۔ 12 رکنی سکواڈ میں سلیکٹرز نے انگلینڈ میں پیدا ہونے والے 20 سالہ اوپنر رین شا کے ساتھ ساتھ پیٹر ہینڈ کومب اور نک میڈنسن کو بھی شامل کیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 80 رنز کی شکست سے دوچار ہونے والی آسٹریلوی ٹیم سے پیٹر نیول کے ساتھ ساتھ جو برنز، ایڈم ووجز، فرگیوسن اور جو مینی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتدائی دو ٹیسٹ میچ جیت کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز اپنے نام کر چکی ہے اور اب آسٹریلیا کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوم گراو¿نڈ پر کلین سویپ ہونے کا خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 نومبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔