Friday, March 29, 2024

کلین سوئپ سے بچنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی ہملٹن میں پریکٹس

کلین سوئپ سے بچنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی ہملٹن میں پریکٹس
January 15, 2018

ہملٹن ( 92 نیوز ) پاکستانی ٹیم کلین سوئپ کے خطرات میں گھر گئی ۔ نیوزی لینڈ تین صفر کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ کل میدان میں اترے گی ۔  کوچ مکی آرتھر کو ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے  ۔

قومی کرکٹ ٹیم چوتھے ون ڈے کے لیے ہملٹن میں موجود ہے جہاں آج شاہینوں نے پریکٹس میں بھر پور حصہ لیا ۔

پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ اور فیلڈنگ میں جان لڑائی ، باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے باؤلرز کو باؤلنگ ٹپس دیں۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ امید ہے کھلاڑی اگلے دو میچز میں کم بیک کریں گے اور اچھا پرفارم کریں گے۔

چوتھا  ون ڈے کل ہملٹن میں کھیلا جائے گا ۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔