Sunday, May 12, 2024

کلین اینڈ گرین ہنزہ صفائی مہم کا آغاز

کلین اینڈ گرین ہنزہ صفائی مہم کا آغاز
September 21, 2020

ہنزہ ( 92 نیوز) عالمی یوم صفائی کے موقع پر گوجال میں سیاحوں کو صاف ماحول مہیا کرنے کے لئے مقامی تنظیم ماوٹین ایریا سپورٹ آرگنائزیشن  نے کمیونٹی سے ملکر کلین اینڈ گرین ہنزہ کے نام سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔

مقامی تنظیم ماوٹین ایریا سپورٹ آرگنائزیشن  نے اپنی مدد آپ کے تحت  سیاحتی مقامات ،عطاآباد جھیل، بورتھ لیک اور پھسو سسپیشن برج ، اور دیگر پبلک مقامات کی صفائی کا آغاز کردیا۔

  کلین اینڈ گرین ہنزہ کے نام سے صفائی مہم میں تنظیم کے رضا کار، بوائے اسکاوٹس ، گرلز گائیڈز ، خواتین اور مرد حضرات شرکت کر رہے ہیں۔ شرکا کا کہنا تھا کہ صفائی سے ہم بہت سے مسائل  پر قابو پا سکتے ہیں۔

ضلع ہنزہ میں اس وقت سیاحوں کا رش ہے جس کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اپنے علاقے کے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے مقامی تنظیم ماسو اور کمیونٹی نے یہ بیڑا اُٹھایا ہے۔

مقامی تنظیم نے شاہراہ قراقرم کے اطراف میں کچرا دان بھی نصب کئے گئے ہیں تاکہ سیاح اپنے کچر ے کو اس میں ڈال سکے۔یہ مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی  جس میں سیاحتی مقامات ، شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف سمیت پبلک مقامات  کی صفائی کی جائے گی ۔