Sunday, May 19, 2024

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم،7سالہ حرم بھی میدان میں آگئی

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم،7سالہ حرم بھی میدان میں آگئی
December 29, 2018
پشاور ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان کا پیغام دیا تو پشاور میں ننھی بچی حرم نے بھی وزیر اعظم کی آواز پر لبیک کہا اور ملک کو گندگی اور غلاظت سے پاک کے عزم کا اظہار کیا۔ ننھی حرم اس کام میں اکیلی نہیں بلکہ اس کے ساتھی بھی اس با مقصد کام میں اس کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے صاف اور سرسبز پاکستان کا اعلان کیا تو بچے بھی میدان میں آ گئے۔ پشاور کی ننھی حرم محلے کے بچوں کے ساتھ مل کر گندگی کو ٹھکانے لگانے کے لئے اپنے علاقے میں متحرک ہو گئی۔ سات سالہ حرم آس پاس کے لوگوں میں صفائی سے متعلق آگہی پیدا کرنا چاہتی ہے۔حرم کا پیغام ہے کہ گندگی پھیلانے والے تو بہت ہے مگر شہر کو صاف کرنے والے شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔۔