Friday, April 26, 2024

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم چوتھی بار دعوؤں کی نذر

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم چوتھی بار دعوؤں کی نذر
November 24, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) کلین اینڈ گرین پاکستان مہم چوتھی بار بھی دعوؤں کی نذرہوگئی ، فیصل آباد کو کلین اینڈگرین بنانے کا خواب اس بار بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ، شہرکوصاف ستھرا اورہرا بھرا بنانے کی ہفتہ وارمہم کیسے ناکامی سے دوچار ہوئی۔ فیصل آباد میں 325 سے زائد چھوٹے بڑے پارک اور سینکڑوں گرین بیلٹس کی حالت نہ بدلی ، ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے شروع کی گئی ہفتہ وار مہم ایک بار پھر ناکام  ہو گئی ۔ پی ایچ اے کی ساری توجہ بڑے پارکوں تک مرکوز جبکہ چھوٹے چھوٹے پارک ابھی بھی لاپرواہی کی نذر  ہیں ، ٹوٹے ہوئے جھولے ، اجڑی گھاس ، گندگی اور اس سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی توبہ توبہ کرادی ۔ بیشتر پارکوں میں آہنی گیٹ اور چار دیواری بھی موجود نہیں جبکہ پی ایچ اے کے پاس عملے اور بجٹ کی قلت نے پارکوں کو مزید اجڑنے کا بھی خطرہ لاحق کر دیا۔ شہری کہتے ہیں کہ کلین اینڈ گرین پاکستان  مہم بار بار شروع کرکے سیاست چمکانے سے ہٹ کر ادارے سنگین مسائل کا یقینی حل نکالے۔