Tuesday, April 23, 2024

کلکتہ،جہاز میں سوار شہری نے خودکودہشتگرد کہہ کرسکیورٹی حکام کوخوفزدہ کردیا

کلکتہ،جہاز میں سوار شہری نے خودکودہشتگرد کہہ کرسکیورٹی حکام کوخوفزدہ کردیا
November 27, 2018
کلکتہ ( 92 نیوز) خود کو بہادر اور نڈر کہنے والے بھارتی حکام  لفظ  دہشتگرد  سے بھی ڈرنے لگے ، کلکتہ میں جہاز پر سوار بھارتی شہری کے  خودکو مذاق سے دہشتگرد کہنے پر سکیورٹی حکام خوفزدہ ہو گئے ، جہاز سے اتار کر حراست میں لے لیا۔ بھارتی شہری کا  خودکو مذاق سے دہشتگرد کہنا بھی بھارتی حکام کو ڈرا گیا ، کلکتہ سے ممبئی جانیوالی پرواز ابھی اڑان کیلئے رن وے پر دوڑ ہی رہی تھی کہ جہاز میں سواربھارتی شہری یوگ ودانت کو شرارت سوجھی ۔ شہری نے آدھا چہرہ رومال سے ڈھانپا اور سنیپ چیٹ پر تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے مذاق سے لکھ ڈالا ٹیررسٹ آن فلائٹ، ساتھ بیٹھے مسافر نے یہ دیکھا تو جناب کی ٹانگیں کانپنے لگیں اور فوراً سکیورٹی حکام کو مطلع کیا جسے سنتے بھارتی حکام کی دوڑیں لگ گئیں،اور  بزدل بھارتی میڈیا بھی چلانے لگا۔ سکیورٹی حکام نے شہری کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی جس کے بعد پتہ چلا کہ شہری نے یہ سب مذاق میں کیا اور یوں بھارتی حکام کی بہادری کا پول کھل گیا۔