Monday, May 13, 2024

کلفٹن کے گھر سے باپ اور بیٹے کی لاشیں برآمد

کلفٹن کے گھر سے باپ اور بیٹے کی لاشیں برآمد
October 9, 2019
کراچی (92 نیوز ) کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک گھر میں  باپ اور بیٹے  کی قتل کی لرزہ  خیز واردات سامنے آئی ہے ،  پروفیسر باپ اور بیرون ملک  سے واپس آئے بیٹے  کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان گھر سے کوئی چیز لوٹ کر فرار نہیں ہوئے۔ کراچی میں ہنستا بستا گھر اجڑ گیا  ، باپ اور بیٹے کے قتل کا خوفناک واقعہ  کلفٹن میں پیش آیا  ، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چھریوں کے وار سے دونوں کو قتل کیا ۔ پولیس کے مطابق گھر سے کوئی سامان غائب نہیں ہوا اور واردات منصوبہ بندی کے تحت کی گئی  ہے ، مقتول والد کی شناخت ڈاکٹر فصیح عثمانی کے نام سے ہوئی جو کہ داؤد انجینئرنگ کالج کے سابق لیکچرار تھے جبکہ بیٹا کامران بیرون مُلک سے پاکستان آیا تھا ۔۔ مقتول ڈاکٹر فصیح عثمانی کی اہلیہ صبح کے وقت واک کیلئے گھر سے باہر گئی تھیں ، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں ۔ دوسری جانب ناردرن بائی پاس پر ڈکیتی مزاحمت کے  دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے  ، شیرپاؤ کالونی میں فائرنگ سے 3 سال کا بچہ زخمی ہوا، جبکہ لانڈھی اور منگھو پیرنیا ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے ۔