Friday, May 17, 2024

کلفٹن دہلی کالونی میں 5 منزلہ مخدوش عمارت گرنے کا خدشہ

کلفٹن دہلی کالونی میں 5 منزلہ مخدوش عمارت گرنے کا خدشہ
January 2, 2020
کراچی ( 92 نیوز )  کراچی کے علاقے کلفٹن دہلی کالونی  میں 5 منزلہ مخدوش عمارت گرنے کا خدشہ ہے ، عمارت میں سینکڑوں دراڑیں پڑگئیں، اہل علاقہ  کا کہنا ہے عمارت میں اس وقت بھی 4 خاندان رہائش پذیر ہیں۔ علاقہ اور عمارت مکینوں کا کہنا ہے کہ  متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کرچکے ہیں مگر  کوئی کارروائی نہیں ہوئی، متعلقہ اداروں کو شاید کسی سانحہ کا انتظار ہے۔ گزشتہ دنوں بھی    کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن  سومرا گلی میں 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہو ئی گئی  تھی  ،  خستہ حال عمارت کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا تھا جس کےباعث کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت میں 50 سے زائد فلیٹس تھے ، عمارت گرنے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں  ملی ۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمارت کے ستون پھٹنے کی اطلاع پر فوری کارروائی کی گئی،گرنے والی عمارت کے اطراف گلیوں کو بند کردیا گیا، ، عمارت خالی کرا لی گئی تھی ، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ۔ ڈی جی ایس بی سی اے ظفر حسن نے بتایا کہ 380 عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق عمارت میں تین سال قبل آگ لگی تھی۔