Friday, May 10, 2024

کلسٹر بم انسانوں کے خلاف تباہ کن ہتھیار، بارودی سرنگوں سے بھی زیادہ خطرناک

کلسٹر بم انسانوں کے خلاف تباہ کن ہتھیار، بارودی سرنگوں سے بھی زیادہ خطرناک
August 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) کلسٹر بم انسانوں کے خلاف تباہ کن ہتھیار ہیں۔ یہ بارودی سرنگوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی اور قتل انسانی کی وجہ بننے والا کلسٹر بم دوسری جنگ عظیم کے دوران انسانیت کو شرما دینے والی تباہی کا باعث بن چکا ہے جب امریکا اور اسکےاتحادیوں نے بڑے اور چھوٹے ہزاروں بم برسا کر فوجی اور سول اہداف کو نشانہ بنایا۔ کلسٹر بموں کے خوفناک ہونے کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اسے صرف شدید جنگ کی حالت میں استعمال کیا گیا ہے۔ ویتنام،افغانستان، عراق، شام، یمن،سوڈان،  فلسطین سمیت متعدد ممالک اس بدترین ہتھیار کا نشانہ بن چکے ہیں ۔ نسل انسانی کواس خونیں ہتھیار سے بچانے کیلئے تین چار دسمبر 2008 کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں  94 ممالک نے مشترکہ طور پر کلسٹر بم پر پابندی  پراتفاق کیا جبکہ 2010 سے اس کے استعمال پر بین الاقوامی سطح پر پابندیاں عائد کی گئیں۔