Wednesday, May 8, 2024

کلرکہار ، موٹروے پر بس الٹ گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کلرکہار ، موٹروے پر بس الٹ گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
October 30, 2018
کلرکہار (92 نیوز) موٹروے پرکلرکہار کے قریب سالٹ رینج کے ایریا میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ مردان سے لاہور جانے والی مسافر بس موٹروے پر کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کےمطابق حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے خاتون سمیت دو مسافر جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیوحکام نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر کلر کہار منتقل کیا جبکہ شدید زخمی مسافروں کو راولپنڈی بھجوا دیا گیا۔ حادثے کے بعد موٹروے کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔